نئی دہلی2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سنیئرلیڈرملکاارجن کھڑگے پارلیمنٹ کی21 رکنی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین بنائے گئے ہیں۔کھڑگے کانگریسی لیڈر کے وی تھامس کی جگہ لیں گے جن کی مدت 30 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔اس پارلیمانی کمیٹی کا صدر اپوزیشن کاکوئی لیڈرصدرہوتا ہے۔نئی کمیٹی میں صرف دو نئے چہرے ہوں گے جبکہ باقی اراکین کو دوبارہ نامزدکیاگیاہے۔بی جے پی کے سبھاش چندر اور رامش نئے رکن بنے ہیں۔ وہ اپنی ہی پارٹی کے رچرڈ اورجناردن سنگھ سیگروال کی جگہ لیں گے۔